فلسطین کیخلاف اسرائیلی پالیسیوں سے اختلاف ہے جنہیں قبول کرنا ناممکن: اردوان

Published On 25 December,2020 07:19 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی کے صدر طیب اردگان کہتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ خفیہ معلومات کے شعبے میں تعلقات جاری ہیں۔

انقرہ سے جاری ایک بیان میں طیب اردگان نے کہا کہ فلسطین کے خلاف اسرائیلی پالیسیوں سے اختلاف ہے جنہیں قبول کرنا نا ممکن ہے تاہم خفیہ معلومات کا شعبہ ایسا ہے جس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اعلٰی حکام کے ساتھ بعض مسائل پر مشکلات کا سامنا بھی ہے۔