چین کیساتھ جھڑپ، متعدد بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات

Published On 25 January,2021 05:03 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) بھارت اور چین کی فوجیوں کے درمیان ایک مرتبہ پھر جھڑپ ہوئی، بھارتی اور چینی فوجیوں کی متنازع علاقے سکم کے سرحد پر تازہ جھڑپوں میں بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

واضح رہے 6 ماہ قبل چین اور بھارت کے افواج کے درمیان لداخ میں جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں ایک جھڑپ کے دوران 20 بھارتی فوجی ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ بعد ازاں دونوں ممالک نے اتفاق رائے سے معاہدے کے تحت اپنی افواج کو پیچھے ہٹادیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بی بی سی کے مطابق چین اور بھارت کی متنازع سرحدی علاقے کو لے کر ایک بار پھر سے کشیدگی پائی جاتی ہیں۔ نیپال اور بھوٹان کے درمیان واقع شمالی سکم کے علاقے ناکولا سیکٹر کے قریب میں تازہ ترین جھڑپوں میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی فوج کے مطابق 20 جنوری کو سکم کے ناکولا سیکٹر میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی لیکن مقامی کمانڈز نے ہی صورتحال کو جلد سنبھال لیا۔

دوسری جانب بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ پیٹرولنگ پر مامور چینی فوجیوں نے بھارت کی جانب سرحد پار کرنے کی کوشش کی جس پر بھارتی افواج نے انہیں روکنے کی کوشش کی اس دوران دونوں افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی۔