سعودی عرب کو امریکی اسلحہ کی ترسیل معطل، ایران کو جوہری معاہدے میں واپسی کا عندیہ

Published On 28 January,2021 12:38 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے سعودی عرب اور عرب امارات کو اسلحہ کی ترسیل عارضی طور پر روک دی، ایران کو جوہری معاہدے میں بھی دوبارہ شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔

امریکا میں نئی حکومت کے نئے فیصلے، جوبائیڈن انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات کوجدید ترین ایف 35 لڑاکا طیاروں کی ترسیل روک دی۔ امریکا نے سعودی عرب کیلئے بھی جدید اسلحہ کے پیکج کو عارضی طور پر منجمد کر دیا۔

سعودی حکومت سے اسلحہ کا معاہدہ سابق صدر ٹرمپ نے کیا تھا، امریکی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد ڈیل کا ازسر نو جائزہ لینا اور اتحادیوں کی اہلیت میں اضافہ کرنا ہے۔

امریکا نے ایران جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونےکا عندیہ بھی دے دیا۔  امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے 2015 کے معاہدے کی مکمل پاسداری کی یقین دہانی پر معاہدے کا دوبارہ حصہ بن جائیں گے۔
 

Advertisement