سابق افغان صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Published On 15 August,2021 09:12 pm

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کی ملک چھوڑ کر جانے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اشرف غنی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جلدی میں ایک طیارے میں سوار ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر وہاں موجود اہلکار انھیں الوداع کہہ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان نے دارالحکومت کابل پر مکمل قبضہ کرکے افغانستان پر مکمل قبضے کا اعلان کر دیا ہے۔

خبریں ہیں کہ اشرف غنی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تاجسکتان جا چکے ہیں۔ اس وقت افغانستان میں انتقال اقتدار کیلئے طالبان سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں۔ عبداللہ عبداللہ طالبان رہنماؤں کیساتھ ان مذاکرات کی ثالثی کر رہے ہیں۔