جنوبی کوریا کا پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا

Published On 02 December,2023 09:24 am

سیئول: (ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا نے اپنا پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سیٹلائٹ سپیس ایکس فیلکن نائن راکٹ لے کر روانہ ہوا ، اس مصنوعی سیارے کی مدد سے شمالی کوریا پر نظر رکھی جا سکے گی۔

اس حوالےسے جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کے لانچ کے ایک گھنٹہ بعد اس کا زمینی اسٹیشن کے ساتھ کامیابی سے رابطہ قائم ہوگیا ہے۔

جنوبی کوریا کی جانب سے سیٹلائٹ کو مدار میں ایسے وقت میں بھیجا گیا ہے جب شمالی کوریا نے کامیابی سے اپنا فوجی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کیا ہے۔

شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کیا تھا، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی اور جنوبی کوریا کی فوجی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔