فرانس میں بھی امیگرینٹس کیخلاف قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ

Published On 20 December,2023 11:01 am

پیرس : (ویب ڈیسک ) برطانیہ کے بعد فرانس میں بھی امیگرینٹس کے خلاف قوانین مزید سخت کیے جانے لگےہیں ۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کے ایوان زیریں نے بل منظور کیا ہے جس کے تحت ملک میں امیگریشن کے قوانین مزید سخت کردیے جائیں گے۔

امیگریشن قوانین سخت کرنےکا بل 186 کے مقابلے میں 349 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق فرانس کی سینیٹ پہلے ہی امیگریشن قوانین سخت کرنےکا بل منظورکر چکی ہے۔

دوسری جانب برطانوی حکومت کی جانب سے امیگریشن سے متعلق نئے قوانین کے اعلان سے جنوبی ایشیائی ممالک کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس سے قبل برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں آنے والوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مندوں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔