اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں آپریشن جائز تھا: ایرانی صدر

Published On 14 April,2024 06:00 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں آپریشن جائز تھا۔

ابراہیم رئیسی نے پاسداران انقلاب گارڈز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت پسند کو سزا دینے کا سپریم لیڈر کا سچا وعدہ پورا ہوگیا، اسرائیل کے جارحانہ اقدامات پر جوابی آپریشن دفاع کے حقوق کے دائرہ کار میں تھا۔

ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ قابض حکومت کے حامیوں کو تجویز کرتے ہیں ایران کے ذمے دار اور مناسب اقدام کو سراہیں، اتحادی ممالک جارح حکومت کی اندھی حمایت بند کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر درجنوں ڈرون اورکروز میزائل سے حملہ

واضح رہے کہ یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہو گئے تھے جس کے بعد آج ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کیا ہے۔