لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب کا کاروباری افراد کے لیے پنجاب سمارٹ ریگولیشن ایکٹ لانے کا فیصلہ، وزیر اعظم عمران خان نے فیصلے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم عمران خان کے لاہور دورے کے دوران وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے بریفنگ دی۔ حکومت پنجاب نے پنجاب سمارٹ ریگولیشن ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا۔ اس ایکٹ کے ذریعے کاروبار کے عمل کو آسان بنایا جائے گا تاکہ کاروبار میں مسائل اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔
وزیر اعظم عمران خان نے فیصلے کی منظوری دے دی، وزیر اعظم نے سات اکنامک زون کو جلد از جلد مکمل کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا۔