گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے کوششیں، ایف اے ٹی ایف کیساتھ مذاکرات شروع

Last Updated On 25 March,2019 04:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستانی حکام کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو منی لانڈرنگ کی روک تھام، جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائیوں اور دیگر اقدامات پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایشیا پیسفک گروپ کا 6 رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے سٹیٹ بینک، ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہیں۔ سیکوریٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن کے حکام جبکہ سٹیٹ بینک کا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ بھی بریفنگ دے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ ایف اے ٹی ایف حکام کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا، بینک اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ مشکوک ٹرانزیکشن کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
 

Advertisement