لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں روپیہ ایک مرتبہ پھر مضبوط ہونے لگا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گر گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا ہے، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے 40 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر 14 پیسے گھٹ گئی، اس طرح انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 156 روپے 18 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشیت میں مستقل حکومتی پالیسیوں تک ڈالر کے ریٹ میں اتار چڑھاو جاری رہنے کا امکان ہے، حکومت کو پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے مقامی صنعتوں کی حوصلہ افزائی جیسے اقدامات بہرصورت اٹھانے ہوں گے۔