اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گراتے ہوئے ایل پی جی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔
اوگرا نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 278 روپے مہنگا کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1791 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1513 روپے تھی۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2020ء کے لئے ہوگا۔
خیال رہے کہ سوئی گیس کی بندش کے باعث شہری متبادل ایندھن کے استعمال پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ اس سے قبل ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پچاس روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔