31 جنوری کے بعد شناختی کارڈ کی شرط نافذ العمل ہوگی، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

Last Updated On 02 January,2020 10:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین سید شبر زیدی نے واضح کیا ہے کہ ہم نےشناختی کارڈ کی شرط کبھی واپس نہیں لی تھی، 31 جنوری کے بعد یہ شرط دوبارہ نافذ العمل ہوگی۔

 

دنیا نیوز کے پروگرام ‘’ دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ریٹیلر کی پہلے سال کی سیلز کیلئے پوائنٹ آف سیل سسٹم لا رہے ہیں۔ یکم جنوری سے اس پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔

شبر زیدی کا ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ رئیل سٹیٹ میں کچھ علاقےایسے ہیں جہاں ایویلیوایشن ابھی کم ہے۔ ایویلیوایشن کے عمل کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹرانزیکشن کو مارکیٹ ویلیو کے 85 فیصد تک لے کر جائیں گے۔ شادی بیاہ سے جڑےکاروبار کو بھی دستاویزی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے کاروبار ہیں جو سرکاری پیسوں پر چل رہے ہیں۔ ریسٹورنٹس عوام سے 16 فیصد ٹیکس لیتے ہیں لیکن حکومت کو نہیں دیتے۔ لوگ بل کی ادائیگی سے پہلے اس پر سیلز ٹیکس نمبر ضرور دیکھیں۔ ریسٹورنٹس میں پوائنٹ آف سیلز سسٹم لگا رہے ہیں۔ رسید پر سیلز ٹیکس نمبر نہ ہو تو سیلز ٹیکس ادا نہ کریں۔

شبر زیدی نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف نے جیولر انڈسٹریز کو دستاویزی کرنے کیلئے کہا، ہم اس انڈسٹری کو دستاویزی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
 

Advertisement