کراچی: (دنیا نیوز) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، اعداد و شمار کے مطابق اب تک 26 لاکھ افراد انکم ٹیکس ریٹرن فائل کر چکے ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق مالی سال 19-2018 میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 18-2017 میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 27 لاکھ 60 ہزار تھی۔
ماہرین کے مطابق ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھانے کی خاطر حکومت کئی بار انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دے چکی ہے، موجوہ حالات میں جہاں ملک میں معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں، ایسی صورتحال میں اس بات کا امکان ہے کہ حکومت انکم ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع بھی دے سکتی ہے۔