لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں ردوبدل کردیا، ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر، پٹرول پر 1 روپے 32 پیسےکمی کی گئی ہے۔لیوی میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگیاہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 30 سے کم کرکے 27 روپے 57 پیسے کردی گئی، پٹرول پر لیوی 30 سے کم کرکے 28 روپے 68 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں 58 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 14 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 15 روپے 32 پیسے ہوگیا ۔ پیٹرول پر سیلز ٹیکس 14 روپے 63 پیسے برقرار رہے گا۔
ڈیزل پر فریٹ مارجن 22 پیسے فی لٹر کم ہوگیا ، ڈیزل پر فریٹ 97 پیسے سے کم ہوکر 75 پیسے فی لیٹر ہوگیا ، پیٹرول پر فریٹ مارجن 4 پیسے فی لٹر کم ہوگیا، پیٹرول پر فریٹ 3 روپے 48 پیسے سے کم ہوکر 3 روپے 44 پیسے ہوگیا۔