اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد، موبائل فنانشل سروس کیلئے قانون لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آن لائن ٹرانزیکشن اور رقم منتقلی و وصولی کیلئے قانون بنایا جائے گا۔ بنکوں کے موبائل و انٹرنیٹ فنانشل سروس کیلئے قواعد بنائے جائیں گے۔ پی ٹی اے کو مسودہ قانون کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔