روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا

Published On 12 January,2021 04:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتےکے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر دو پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 160 روپے 39 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 37 پیسے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement