امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا

Published On 15 January,2021 04:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد قیمت 160 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 33 پیسے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement