خوشی ہے سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن ہے، چینی سفیر

Published On 19 January,2021 04:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا ہے کہ خوشی ہے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) صحیح سمت کی جانب گامزن ہے۔

سیکرٹری منصوبہ بندی مطہر نیاز رانا نے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ سے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت دوطرفہ تعلقات کے منصوبوں اور دسویں جے سی سی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے حالیہ ہفتوں میں منعقدہ جے ڈبلیو جی کے اجلاسوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ فروری میں آئندہ 10 ویں جے سی کے لئے کوئی تاریخ طے کرنے پربھی اتفاق ہوا۔

اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن ہے، منصوبہ دونوں دوست ممالک کے مابین دیرینہ دوستی کو ظاہر کرتا ہے،، جس کی تکمیل سے پاکستان میں خوشحالی اور ترقی آئے گی ۔ سی پیک پاکستان کے لئے خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہو گا۔
 

Advertisement