ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری

Published On 25 January,2021 04:05 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 5 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 160 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement