روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے کمی آنے لگی

Published On 12 February,2021 04:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہو گیا۔ پورے ہفتے امریکی ڈالر ایک روپے 17 پیسے سستا ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد قیمت 159 روپے 7 پیسے سے گر کر 158 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 43 پیسے سستا ہو گیا تھا۔ دوسرے کاروباری روز کے دوران 21 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی تھی۔تیسرے کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی 4پیسے سستی ہوئی تھی۔ چوتھے کاروباری روز کے دوران ڈالر 24 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 7 پیسے ہو گیا تھا۔
 

Advertisement