روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 45 پیسے مہنگا

Published On 15 February,2021 04:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 45 پیسے مہنگا ہو گیا۔

 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 45 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد قیمت 158 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 27 پیسے ہو گئی ہے۔
 

 

Advertisement