فیصل آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کھانے پینے کی تمام اشیا مہنگی ہوجاتی ہیں لیکن کورونا وبا کی وجہ سے رواں سال فیصل آباد میں کھجور کی قیمتوں میں ماضی کی طرح اضافہ نہیں ہوا۔
کھجور افطار دستر خوان کا لازمی جزو ہے، فیصل آباد کی کھجور مارکیٹ میں پاکستانی، ایرانی اور کھجور کی مختلف اقسام کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ مارکیٹ میں ایرانی کھجور 220، ربئی 400، مضافاتی 400 جبکہ عرب ممالک سے آئی عجوہ 1200، قلمہ 1200 اور مبروم 1400 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
دکاندار کہتے ہیں عالمی وباء کورونا کی وجہ سے حج محدود ہونے اور عمرہ پر پابندی کی وجہ سے کھجور کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ شہری کہتے ہیں رمضان میں کم قیمت پر کھجور ملنا خوشی کی بات ہے۔ حکومت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو بھی کم کروائے۔