لاہور: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کو بریک لگ گئی، رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی 9 پیسے مہنگی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں 9 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 158 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 152 روپے 93 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/z8QA0Y9qob pic.twitter.com/6kEBfuHNbr
— SBP (@StateBank_Pak) April 19, 2021