روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑھوتری کا سلسلہ جاری

Published On 26 April,2021 04:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل تیزی سے بڑھنے والی ڈالر کی قدر میں دوبارہ مہنگی ہو گئی۔ امریکی کرنسی کی قیمت میں 26 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ پورے ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑھوتری دیکھی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے گزشتہ 5 کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بڑھوتری دیکھی گئی تھی، پہلے کاروباری روز امریکی کرنسی 6، دوسرے روز 9، تیسرے روز 25 پیسے اور چوتھے روز 22 پیسے، پانچویں روز امریکی ڈالر مزید 41 پیسے مہنگا ہو گیا تھا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 26پیسے بڑھ گئی اور نئی قیمت 154 روپے13 پیسے ہو گئی ہے۔  

Advertisement