لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، امریکی کرنسی مزید 24 پیسے مہنگی ہوگئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 24 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 153 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 153 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/m8WV79uk4U pic.twitter.com/oXeFbfzl1e
— SBP (@StateBank_Pak) May 20, 2021
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا اور قیمت 154 روپے 40 پیسے ہو گئی۔
مزید برآں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 108.04 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 45574.07 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا اور پورے کاروباری روز کے دوران 0.24 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی اور 37 کروڑ 50 لاکھ 57 ہزار 900 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔