کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

Published On 22 May,2021 03:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی، 45 گرڈ سٹیشن بند ہوگئے، جس کے باعث گلستان جوہر، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ای ایچ ٹی ٹرپپنگ سے گلستان جوہر، نیو کراچی، گلشن اقبال، لیاری، کھارا در، لی مارکیٹ، بفرزون شادمان ٹاون، ناگن چورنگی، سرجانی ٹاون میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ڈیفنس فیز 7 سمیت مختلف فیز میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ملک کا پورا سسٹم اس وقت بالکل نارمل ہے، پاور ڈویژن این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کے اہلکار بجلی بحالی میں مصروف ہیں، ٹرپنگ کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
 

Advertisement