اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر، نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ صارفین کو 4 ارب 40 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 84 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی۔
بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ملے گا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔
نیپرا حکام نے کہا ہے کہ میرٹ آرڈر سے ہٹ کر پلانٹس چلانے سے 15 کروڑ 90 لاکھ روپے، ایل این جی کی قلت سے 6 کروڑ 55 لاکھ کا بوجھ پڑا، بہتر صلاحیت والے پلانٹس کم چلانے سے 14 کروڑ 93 لاکھ کا اضافی بوجھ پڑا، ایل این جی کی بہتات تھی مگر اس کو استعمال میں نہیں لایا گیا۔