اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 ماہ کے لئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نیپرا کے مطابق 4 ماہ کے لئے ٹیرف میں اضافہ جبکہ 3 ماہ کے لئے ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔ جون 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 75 پیسے کمی اور جولائی 2020 کے چارجز میں 73 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق اگست 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 31 پیسے فی یونٹ جبکہ ستمبر 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 پیسے فی یونٹ جبکہ نومبر 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 10 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔ دسمبر 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق جون، جولائی، اگست اور اکتوبر 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون 2021 کے مہینے کے بل میں ہوگا، ستمبر، نومبر اور دسمبر 2020 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جولائی 2021 کے مہینے کے بل میں ہوگا۔ نیپرا کے جاری کردہ ٹیرف میں ردوبدل کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، اسی طرح ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے، لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہوگا۔