فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا

Published On 19 June,2021 05:16 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 764 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 91ہزار 992روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement