آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Published On 25 June,2021 07:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں آئی ٹی برآمدات 47 اعشاریہ ایک فیصد رہیں۔

وفاقی وزیر آئی ٹٰی امین الحق نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جولائی تا مئی آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات ایک ارب 90 کروڑ 8 لاکھ ڈالررہیں جو گزشتہ برس ایک ارب 29 کروڑ تھیں۔

انہوں نے امید کا اظہارکیاکہ جون 2021 تک 2 ارب ڈالر کا ہدف بھی پورا کرلیں گے، تیز ترین برآمدی ترسیلات کیلئے آئی ٹی کمپنیاں اور سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ مبارکباد کے مستحق ہیں۔۔
 

Advertisement