کراچی: (دنیا نیوز)عالمی ریٹنگ ادارے فیچ کے مطابق چھ ممالک کو آئی ایم ایف سے مالی معاونت ملنے کا امکان ہے، ،عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کو مزید 2 ارب 80 کروڑ ڈالر فراہم کرسکتا ہے۔
فیچ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے مختلف ممالک کے لئے کُل 650 ارب ڈالر مخصوص کرنے کی تجویز دی ہے، رقم کورونا کی وبا سے ہونے والے نقصانات کے لئے فراہم کی جائے گی۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف بورڈ سے پہلے منظوری لی جائے گی جس کے بعد رقم مجوزہ ممالک کی فراہم کی جائے گی۔
فیچ کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس رواں اگست میں منعقد ہو گا۔