ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری، پراپرٹی ڈیلرز مشکوک سرمائے کی معلومات دیں گے

Published On 12 July,2021 01:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک اور شرط پوری کردی گئی ہے، پاکستان میں 22 ہزار پراپرٹی ڈیلرز مشکوک سرمائے اور سرمایہ کار کی معلومات فراہم کریں گے۔

ملک بھر کے 22 ہزار پراپرٹی ڈیلرز ایف بی آر میں رجسٹرڈ، اب ان پراپرٹی ڈیلرز کی تربیت کی جائے گی اور پراپرٹی میں چھپے کالے دھن، مشکوک سرمائے اور مشکوک سرمایہ کار کا پتہ چلایا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پہلے مرحلے میں ملک کے 22 پراپرٹی ڈیلرز کو 66 ہزار نوٹسز بھیجئے، ہر پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹریشن کے لیے فی کس 3 نوٹسز بھیجے گئے اور پھرانہیں رجسٹرڈ کرتے ہوئے خود کار نظام سے منسلک کردیا ہے۔

یہ خود کارنظام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گائیڈ لائن پربنایا ہے جو پراپرٹی میں مشکوک سرمائے اور سرمایہ کار کی تفصیلات دے گا تاہم مشکوک سرمایہ کار کے خلاف کارروائی کا اختیار صرف ایف بی آر کو ہوگا، ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کو کوئی اختیار نہیں دیا گیا۔
 

Advertisement