روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا

Published On 12 July,2021 03:52 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 19 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 159 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement