آئی ایم ایف کا حکومت سے بجلی کی سبسڈی محدود کرنے کا مطالبہ

Published On 14 July,2021 02:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف نے حکومت کو نئی مشکل میں ڈال دیا۔ آئی ایم ایف نے بجلی کی سبسڈی محدود کرنے کے لیے دباؤ بڑھا دیا۔ بجلی کی سبسڈی کو 300 یونٹ سے کم کر کے 200 یونٹ تک لایا جائے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے مختص سبسڈی سے 84 ارب روپے کٹوتی کرتے ہوئے بجلی کے نرخ 3 روپے 34 پیسے فی یونٹ بڑھائے جائیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنے کےلیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

آئی ایم ایف کو راضی کرنے کے لیے بجلی لائف لائن صارفین کی تعداد کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس وقت بجلی کے 201 سے 300 یونٹ تک نرخ 10 روپے 21 پیسے جبکہ 301 سے 700 یونٹ کی قیمت 19 روپے 25 پیسے فی یونٹ ہے۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ سبسڈی کی رقم 140 ارب روپے سے کم کر کے 56 ارب روپے تک محدود کی جائے۔


 

Advertisement