مکمل کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے: صدر کاٹی

Published On 01 August,2021 12:06 pm

کراچی:(روزنامہ دنیا ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلیم الزماں نے کہا ہے کہ موجودہ کورونا وباء کے دوران مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے ساتھ صنعتی پیداوارکاعمل جاری رکھنا ہوگا، اس کے لیے حکومت اور صنعتکار مشترکہ حکمت عملی تیار کرسکتے ہیں،صنعتوں کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جاسکتا، اس سلسلے میں حکومت مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن کرے ا۔

سلیم الزماں نے مزید کہا کہ حکومت ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرے ،ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو ویکسین لگا کر اس وباء سے محفوظ کیا جاسکے ۔
 

Advertisement