روپے کے مقابلے ڈالر 42پیسے سستا

Published On 04 August,2021 04:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کچھ بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔۔ ڈالر 42پیسے سستا ہوگیا ہے

بیرونی ادائیگیوں ، درآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارہ بڑھنے کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ رواں مالی سال شروع ہوتے ہی جاری ہے ۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ساڑھے 9ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ تاہم آج روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 42پیسے کمی سے 163روپے 47پیسے پر بند ہوا۔ نئے مالی سال میں اب تک ڈالر کی قدر میں تقریبا 4فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافے کے باعث مشینری اور خام مال کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے ۔ جس کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ ڈالر کو مستقل مستحکم رکھنے کے لیے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ناگزیر ہے ۔

Advertisement