لاہور: (ویب ڈیسک) رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں نویں اور دسویں محرم کی دو تعطیلات کے بعد مقامی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/2ymefa02mr pic.twitter.com/7KybuXVEzm
— SBP (@StateBank_Pak) August 20, 2021
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 164 روپے 8 پیسے سے بڑھ کر 164 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔