لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 48پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 166 روپے 39 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 87 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/cfEgBV6IP6 pic.twitter.com/KbL89N5qBe
— SBP (@StateBank_Pak) September 1, 2021
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 6.28 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47413.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔