روپے کی بے قدری جاری، امریکی ڈالر کی 167 روپے کی حد بھی عبور

Published On 06 September,2021 04:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی تنزلی کا تسلسل جاری ہے، امریکی کرنسی 167 روپے کی حد بھی عبور کر گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 32 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد قیمت 166 روپے 91 پیسے سے بڑھ کر 167 روپے 23 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 38.95 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، اور اناڈیکس 46918.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.08 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی اور 9 کروڑ 48 لاکھ 53 ہزار 488 شیئرز کا لین دین ہوا۔
 

Advertisement