اسلام آباد: (دنیا نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اہداف میں پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے اور اقوام متحدہ کے کالعدم افراد کی فہرست تمام سٹیٹ ایجنٹس کو جاری کردی گئی ہے۔
فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف کے سلسلے میں کالعدم تنظمیوں اور ان کے عہدیداروں کے لیے پراپرٹی خریدنے ناممکن بنادیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کالعدم تنظیموں اور ان کے عہدیداروں کی کی فہرست جاری کردی ہے۔ یہ فہرست 99 صحفات پر مشتمل ہے۔
فہرست میں 3676 کالعدم تنظمیوں کے عہدیداروں کے نام شامل ہیں۔ کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کے نام، شناختی کارڈ نمبر اور دیگر معلومات درج ہیں۔ فہرست میں پنجاب سے 2085 کالعدم افراد کیے گئے ہیں۔ فہرست میں خیبر پختون خوا کے 906 کالعدم افراد شامل کیے گئے ہیں۔
فہرست میں سندھ سے 391 کالعدم تنظیموں کے کارکن شامل کیے گئے ہیں۔ فہرست میں بلوچستان کے 191 کالعدم تنظیموں کے کارکن شامل ہیں، فہرست میں اسلام آباد کے 25 افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ کالعدم تنظیموں کے 41 افراد آزاد جموں کشمیر سے شامل کیے گئے۔ فہرست میں گلگت بلتستان کے 37 کالعدم تنظیموں کے افراد شامل ہیں۔ ان نام افراد کی پراپرٹی خریدنے پر مکمل پابندی ہے۔