لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید چالیس پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 167 روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 167 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/KsrVxQ5JyI pic.twitter.com/4XnSXxAq8y
— SBP (@StateBank_Pak) September 7, 2021
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 188.56 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46729.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔