سٹیٹ بینک کی مداخلت، انٹربینک میں ڈالر 169 روپے کا ہو گیا

Published On 15 September,2021 10:29 am

کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں 170 روپے کی سطح عبور کر گیا، انٹربینک مارکیٹ میں سٹیٹ بینک کی مداخلت سے ڈالر 70 پیسے کی کمی سے 169 روپے پر آ گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مداخلت، انٹربینک میں ڈالر 70 پیسے کمی کے بعد 169 روپے کا ہو گیا۔ اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر 169 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔ گذشتہ روز امریکی ڈالر تمام پچھلے ریکارڈز توڑتے ہوئے 84 پیسے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 168 روپے 10 پیسے سے بڑھ کر 168  روپے 94 پیسے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 90 پیسے اضافے سے 170 روپے کی سطح عبور کر گیا، نئی قیمت 170.50 روپے ہو گئی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں بڑھوتری پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں مسلسل اضافے کا سبب بن رہا ہے جو ناتواں ملکی معیشیت پر مزید منفی اثرات مرتب کرنے کا سبب بنے گا۔


 

Advertisement