انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 57 پیسے مہنگا

Published On 27 September,2021 12:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 57 پیسے بڑھ گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 57 پیسے اضافے سے 169 روپے 65 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 70 پیسے اضافے سے 171 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ گذشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی ڈالر کی قیمت میں بڑھوتری دیکھی گئی تھی، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 169 روپے 03 پیسے سے بڑھ کر 169 روپے 08 پیسے ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی بڑھتی قیمت پاکستان کے واجب الادا بیرونی قرضوں میں اضافے کا سبب بنے گی جو پہلے سے کمزور ملکی معیشت کیلئے بار گراں ثابت ہو گی۔
 

Advertisement