انٹربینک میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے 18 پیسے تنزلی کا شکار

Published On 01 October,2021 03:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر گراوٹ کا شکار، انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر 18 پیسے کمی کے بعد 170 روپے 48 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستانی معیشت ان دنوں مشکل صورتحال کا شکار ہے، عالمی درجہ بندی کے ادارے فِچ نے پیشگوئی کی ہے کہ 2022ء میں پاکستانی روپیہ 180 روپے کی سطح پر پہنچ جائے گا جو کہ سابقہ پیشگوئی کے مقابلے میں 15 روپے زیادہ ہے۔
 

Advertisement