روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

Published On 07 October,2021 04:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 212 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 170 روپے 96 پیسے سے کم ہو کر 170 روپے 87 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 212.81 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 44586.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.48 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 18 لاکھ 69 ہزار 745 شیئرز کا لین دین ہوا، تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔
 

Advertisement