لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 80 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے۔
کراچی کے شہری بدستور مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور، 20 کلو کا تھیلا 1500 روپے تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 80 روپے تک مہنگا ہوا، حیدرآباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1420 روپے تک ہے۔ پنجاب کے بڑے شہروں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1100روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ ایک ہفتے میں بنوں میں آٹے کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا جس کے بعد قیمت 1300 روپے تک ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ میں 1380 روپے اور خضدار میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1400 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔