اسلام آباد:(دنیا نیوز)پیٹرولیم ڈویژن نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن میں صرف 3 وقت گھریلو صارفین کو گیس مہیا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے سوئی ناردرن کو گیس کی فراہمی سے متعلق احکامات دیئے ہیں اور کھانے کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ دن میں صرف 3 وقت گھریلو صارفین کو گیس مہیا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔
دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ گھریلو صارفین کیلئے ایس ایس جی سی نے کوئی شیڈول جاری نہیں کیا،اگر گیس بندش کی گئی تو سوئی سدرن نہیں وزارت توانائی شیڈول جاری کرے گی۔