مشیر خزانہ شوکت ترین نےمیکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ تشکیل دیدیا

Published On 26 November,2021 05:17 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)مشیر خزانہ شوکت ترین نےمیکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ و ریونیو میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کے چیئرمین مقرر ہوگئے ہیں جس کا وزارت خزانہ نے نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے جبکہ گروپ میں معاشی ماہرین اور سرکاری ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین،سید سلیم رضا ،ڈاکٹر راشد امجد،ڈاکٹر سلمان شاہ ،گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، ڈاکٹر اعجاز نبی،ثاقب شیرانی ،ڈاکٹر عابد قیوم سہلری اور ڈاکٹر ندیم الحق شامل ہیں۔

سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کا حصہ ہیں۔
 

Advertisement