رواں سیزن کپاس کی پیداوار میں تاحال 54 فیصد اضافہ ریکارڈ

Published On 03 December,2021 12:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گذشتہ سیزن کے مقابلے رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کپاس کی پیداوار گذشتہ سیزن سے تجاوز کرگئی، پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکم دسمبر تک 71 لاکھ 16 ہزار کاٹن بیلز تیارہوئیں۔ سندھ میں 34 لاکھ 89 ہزار بیلز اور پنجاب میں 36 لاکھ 79 ہزار کاٹن بیلز تیار ہوئیں۔


تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل ملز نے 66 لاکھ 78 ہزار کاٹن بیلز اور برآمد کنندگان نے 16 ہزار 200 بیلز خریدی ہیں۔ کاٹن جنرز فورم چیئرمین احسان الحق کے مطابق بہتر موسم اور زیادہ قیمت کے باعث رواں سیزن کپاس کی پیداوار 95 لاکھ بیلز سے زائد رہنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement