اسلام آباد:(دنیا نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دے دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر تصدیق کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے لکھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دے دی ہے۔
I am pleased to announce that IMF Board has approved 6th traunche of their programme for Pakistan.
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) February 2, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی ٹوئٹ کیا کہ الحمدللّٰہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کر لیا ہے اور پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔
الحمدللّٰہ IMF Board نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کر لیا ہے اور پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے, اس فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی ۔۔ https://t.co/OlCRJlusOm
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 2, 2022
فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی ۔